اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے

06:21 AM, 1 Oct, 2021

اویس
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے اضافہ کیا گیا، یہ مشکل فیصلہ ہے مگر پاکستان میں آج بھی اکثر ممالک سے پٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1443651139182858265 سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ ” پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس کی وجہ عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ پاکستان میں اضافہ عالمی منڈی کے مقابلے میں کم کیا گیا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پہ ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر رہی ہے۔ آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے“۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا ہےاور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
مزیدخبریں