ایکواڈور: جیل میں خونی تصادم ؛ 116 ہلاک

06:51 AM, 1 Oct, 2021

حسان عبداللہ

(ویب ڈیسک)ایکواڈور کی جیل میں مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 116 سے زائد ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ منگل کے روز ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ ایکوا ڈور کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس اور فوج نے جیل میں آپریشن کر کے حالات پر قابو پا لیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل دفتر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جیل میں مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 116 ہو گئی ہے جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایکواڈور کے صدر گوئلرمو لاسو نے مسلح گروپوں میں ہونے والے خونریز تصادم کے بعد جیل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں