پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم اکتوبر 2021
07:23 AM, 1 Oct, 2021
سندھ کے ساحلی علاقوں سے ڈیپ ڈپریشن دور ہونے لگا، کراچی اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں پر رحم کر دیا، محکمہ موسمیات کی طرف سے کل تک بارش کی پیش گوئی سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، حب میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ سمندری طوفان کےباعث کراچی اورپورٹ قاسم میں ریڈ الرٹ جاری، برتھ پرکھڑے جہازوں کو اسٹارٹ رکھنے کاحکم، سمندر میں5 اکتوبر تک نہانے پرپابندی عائد،کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کردی۔ کراچی میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان کا خدشہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے دو بحری جہاز اور ایک طیارہ2 دن سے متحرک، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق ماہی گیروں سے محفوظ مقامات اور بندرگاہوں کی طرف واپس آنے کی اپیل، ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مدد کی صورت میں ٹول فری ہیلپ لائن 1331 پر پر مطلع کیا جائے۔ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا،پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹراضافہ،نئی قیمت 127 روپے 30 پیسےمقرر،2 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 122 روپے4 پیسے میں ملے گا،لائٹ ڈیزل 8 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے5 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا۔