لندن(ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کا ڈرائیور تقریبا سات گھنٹے پٹرول سٹیشن پر انتظار کرتا رہا تاہم اسے اسے بغیر کے ہی واپس لوٹنا پڑا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اسٹار کی مہنگی گاڑی انکے گھر سے چند میل کے فاصلے پر شیل فورکورٹ میں دیکھی گئی لیکن باقی لوگوں کی طرح اسے بھی پٹرول میسر نہ آ سکا۔ رونالڈو کی سیکورٹی ٹیم کا ایک ممبر رینج روور پر انکی بینٹلے کے ساتھ کھڑا رہا تاہم دونوں ہی گاڑیوں میں فیولنگ نہ ہو سکی۔
دی سن کے مطابق فٹبال کے ڈرائیورز دوپہر 2.20 بجے فلنگ اسٹیشن پر پہنچے، لیکن چھ گھنٹے اور 40 منٹ انتطار کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہیں بغیر ایندھن کے ہی فلنگ سٹیشن کو چھوڑنا پڑے گا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دنیا کے بہترین فٹبالرز کا بھی وہی حال ہے جو باقی عوام کا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ پانچ روز سے پیٹرول کی قلت تھی، جو اب بحرانی صورت اختیار کرچکی ہے۔ بحران سے نمٹنے اور عوامی غم و غصے کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے فوج کی خدمات لینے پر غور شروع کردی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ برطانیہ میں پیٹرول بحران کی وجہ آئل ٹینکر ڈرائیورز کی قلت ہے، کیونکہ سپلائی اور گاڑیاں تو موجود ہیں مگر ان کو چلانے والے موجود نہیں ہیں۔