اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے درمیان بات چیت جاری ہے, پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے.
وزیراعظم عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ افغان طالبان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کر سکتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مذاکرات ہوئے،کئی طالبان امن مذاکرات کےلیے رضامندہیں. ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہتھیار ڈال دیں تو معاف کردیں گے.
وزیراعظم عمران نے کہا میں نے ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ افغانستان کے مسئلےکا حل فوجی نہیں ، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت سے نہیں مذاکرات سے نکلتا ہے.