جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی کو عالمی معیار کا درجہ مل گیا
01:30 PM, 1 Oct, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا۔ جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لئے مستند قرار۔ تفصیلات کے مطابق ڈاریکٹیٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا۔ بوئنگ 747،787،777 کراچی ائیرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں۔ کراچی ائیر پورٹ کے رن وے ائیر بس اے 330،اے340 اوراے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لئے مستند ہیں۔ بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈوم ریفرنس کوڈ فور ای کے تحت دی گئی۔ سی اے اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر متعلقہ طیارے 17 ستمبر 2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ بڑے طیار وں کی کراچی ائیرپورٹ پر آمدو رفت باآسانی جاری رکھ سکتے ہیں۔