غیر ملکی سیاح، مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کے مداح
02:00 PM, 1 Oct, 2021
عقیل احمد وادی کاغان کے خوبصورتی سے بھرے بلند و بالا پہاڑ، بہتی آبشاریں، تیزوتند بل کھاتا دریائے کنہار اور ان کے دل موہ لینے والے نظارے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے جنت سے کم نہیں۔ امریکہ، کینڈا اور پولینڈ سے آئے سیاح بھی مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کے مداح بن گئے۔ ان ممالک سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ پر امن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستان کی وادیاں غیر ملکیوں کے لیے محفوظ ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کو بھی پاکستان کی وادیاں دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان کے جہاں آنے والے سیاح کے لیے جنت وہاں غیر ملکی سیاح بھی ان مقامات کے دلداہ ہو گئے۔ قدرتی حیسن نظاروں کے ساتھ یہاں کے پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔ ملکی سیاحوں کے ساتھ علاقائی دھنوں پر رقص کر کے اپنے سفر کو مزید یادگار بنا رہے ہیں۔ امریکہ، پولینڈ، کینڈا و دیگر ممالک سے آنے سیاحوں کا کہنا ہے پاکستان وادیاں بہت حیسن ہیں اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ پاکستان غیر ملکیوں کے لیے بہت پرامن اور محفوظ ملک ہے دیگر ممالک کے لوگ بھی یہاں آئیں اور ان حیسن وایوں کے حسن میں کھو جائیں۔ وادی ناراں کی حیسن وادیوں میں غیر ملکی سیاحوں کے آمد یہاں کے لوگوں کی جانب سے ملنےوالی محبت۔ امن وامان اور ان کے لیے محفوظ سیرگاوں کا نتیجہ ہے جس سے پاکستان کا امیج دنیا میں مزید روشن بن کر ابھر رہا ہے اور آنے والے غیر ملکیوں سیاحوں کو یہاں آنے کی دعوت دے رہا ہے۔