انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے والی قانون کی طالبہ اور والد قتل
02:30 PM, 1 Oct, 2021
پشاور ( پبلک نیوز) انصاف کے متلاشی باپ اور بیٹی انصاف تو نہ ملا مگر موت مل گئی۔ مخالفین نے فائرنگ کر کے مالاکنڈ کی رہائشی قانون کی طالبہ اور ان کے والد کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیبا گل اور ان کے والد نے قبضہ مافیا کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ شیبا گُل نے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ قبضہ مافیا ان کو اور ان کے والد کو مار دیں گے۔ انھوں نے کہا تھا کہ پولیس خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے۔ شیبا نے کمشنر آفس اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بھی درخواستیں دیں لیکن انصاف کہیں بھی میسر نہ ہو سکا۔ شیبا گُل اور ان کے والد کو خار پولیس تھانے کی حدود میں بالآخر ظالموں نے قتل کر دیا۔