کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2کان کن جاں بحق
04:00 PM, 1 Oct, 2021
دکی ( پبلک نیوز) مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جان بحق ہو گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت منظور احمد ولد نور محمد قوم توخئی سکنہ کلی ملا عبداللہ اور عبدالمنان ولد عبدالسلام قوم توخئی سکنہ لورالائی کے نام سے ہوئی۔ دونوں جاں بحق کان کنون کی نعشون کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب ہوسڑی کے علاقہ میں پہاڑی سلسلوں پر بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ پہاڑی سلسلوں پر بارش کے بعد موسم میں بہتری دیکھی گئی۔