پلاٹ فروخت کا معاملہ، آگ سے جھلسنے والی خاتون انتقال کر گئیں
04:30 PM, 1 Oct, 2021
میلسی ( پبلک نیوز) گزشتہ روز پلاٹ فروخت کے معاملہ پر آگ سے جھلسنے والی خاتون انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبضہ میں مزاحمت پر خاتون پر پٹرول ڈال کر اگ لگائی گئی تھی۔ خاتون کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ ماٹم کے تحصیل ہیڈکواٹر میلسی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کا چہرہ اور جسم 90 فیصد جل چکا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں دیگر ملزمان کا تعین کیا جائے گا۔ مقدمہ جلائی جانے والی خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔