خاتون نے جی ٹی روڈ پر بچے کو جنم دیدیا
06:04 PM, 1 Oct, 2021
فیروزوالہ ( پبلک نیوز) دیہی مرکز صحت کے عملہ کی جانب سے دھکے، خاتون نے جی ٹی روڈ پر بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر کالا شاہ کاکو میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کو عملہ دھکے دیتا رہا۔ ہسپتال عملہ نے رات گئے ڈیلیوری کے لیے آئی خاتون کو لینے سے انکار کر دیا۔ نیند خراب کرنے پر گالیاں بھی دیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے ہسپتال کے باہر جی ٹی روڈ پر نومولود کو جنم دے کر رورل ہیلتھ سنٹر پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر انتظامیہ معاملہ کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔