آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

11:23 AM, 1 Oct, 2022

احمد علی
آڈیو لیکس معاملے پرتحریک انصاف نےا نکوائری کمیشن بنانے کےلیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کیلئےدرخواست دائر کر دی ہے۔ کمیشن سے وزیر اعظم ، اعظم نذیر ، رانا ثنااللہ ، احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم ، اعظم نذیر، رانا ثنااللہ سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کی ہدایت کی جائے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے مطابق حال ہی میں وزیر اعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر منظر عام ہوئی ہیں ۔ آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کیلئے سازش بنائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔درخواست میں اڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ۔نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹس لے۔
مزیدخبریں