چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
01:56 PM, 1 Oct, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیرمین پی ٹی آئی، عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری،میجسٹریٹ تھانہ مارگلہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں. وارنٹ تھانہ مارگلہ کے 20 اگست کے مقدمے میں جاری کیے گئے. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ مرگلہ پولیس کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے جاری کئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف دفعہ 144 اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ مرگلہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں دفعہ 506، 504 اور 188، 189 شامل ہیں۔ آج وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست کی گئی تھی جس پر مقامی عدالت نے وارنٹ جاری کئے۔ واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف شہبازگل کی حمایت میں ریلی سے خطاب کے دوران دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔