صدر،وزیر اعظم سمیت دیگرسیاسی شخصیات کی اسحاق ڈار سےبڑےبھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

09:35 AM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بڑے بھائی خضر حیات ڈار کی وفات پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں