کنٹونمنٹ بورڈز کی خالی نشستوں کےضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

10:28 AM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  خالی نشستوں میں6 جنرل اور2 مخصوص نشستوں  پر ضمنی انتخاب ہوگا، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 14 نومبر کو پولنگ ہوگی،جنرل خالی نشستوں میں ضلع راولپنڈی سے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 6 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

واہ کینٹ کنٹونمنٹ کے وارڈ 4 اور 8 میں ضمنی انتخاب ہوگا،پنوعاقل کنٹونمنٹ کے وارڈ 2  میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا،کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 4 اور نوشہرو کنٹونمنٹ  کینٹ کے وارڈ3 کی نشستیں خالی ہیں جبکہ چکلالہ کینٹ اور سیالکوٹ کینٹ میں اقلیت کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

مزیدخبریں