ویب ڈیسک: (فوزیہ چودھری) پاکستان میں بچوں کی مجموعی آبادی میں سے 36 فیصد کا اسلول سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دی مسنگ تھرڈ آف پاکستان مردم شماری کی سال 2023 کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار 350 بچوں میں سے 36 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ 74 فیصد بچے دہہی علاقوں جبکہ 26 فیصد بچے شہری آبادیوں سے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار 68 ہے۔ مجموعی تعداد میں سے 79 فیصد بچے کبھی اسکول نہیں گئے جبکہ 21 فیصد بچوں نے اسکول چھوڑ دیا۔
ڈراپ آؤٹ بچوں کی شرح 591 تحصیلوں میں سے 17 تحصیلوں میں 60 فیصد ہے۔ 591 تحصیلوں میں سے 95 تحصیلوں کے بچوں کا اسکولوں میں کبھی اندراج نہیں ہوا۔ 95 تحصیلوں میں اندراج نہ ہونے والے بچوں کی شرح 95فیصد ہے۔