لاہور تعلیمی بورڈکاگیارہویں جماعت کےنتائج کااعلان

10:58 AM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 62 ہزار 684 طلباو طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا،84 ہزار 785 امیدار امتحانات میں پاس ہوئے،مجموعی طور پر 52.52 کامیابی کا تناسب رہا،پری میڈیکل گروپ میں 34 ہزار 617 امیدواروں نے حصہ لیا اور کامیابی کا تناسب 62.93 فیصد رہا۔

 پری انجینئرنگ گروپ میں 8 ہزار 214 امیدوار شام ہوئے اور کامیابی کا تناسب 68.05 فیصد رہا،آرٹس گروپ میں 53 ہزار 996 شامل ہوئے اور کامیابی کا تناسب 43.54 رہا اور جنرل سائنس گروپ 55 ہزار 436 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے 51.58 کامیاب ہوئے جبکہ کامرس گروپ میں 12 ہزار 421 امیدوار شامل ہوئے اور 51.02 فیصد رہا۔

مزیدخبریں