پرائیویٹ لیبارٹریوں کا ڈینگی ٹیسٹ فیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

11:41 AM, 1 Oct, 2024

سلیمان چودھری

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) پنجاب میں ڈینگی مچھر کے بڑھتے کیسز کے بعد پرائیوٹ لیبارٹریوں نے ڈینگی کے لیے ٹیسٹ فیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ سے اجازت طلب کر لی۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2010 سے ڈینگی کے لیے سی بی سی ٹیسٹ کی فیس 90 روپے مقرر کی ہے۔ گزشتہ 14 سالوں میں اس فیس میں اضافہ نہیں ہوا۔ 

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیسٹوں کے کیمیکلز پر جنرل سیل ٹیکس لگادیا ہے۔

مزیدخبریں