قومی وومن کرکٹ ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

12:05 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے سری لنکا سے اپنی ابتدائی شکست کے بعد قومی ویمن ٹیم کے خلاف سنسنی خیز وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ویمن ٹیم  نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، جس میں شورنا اختر کی اننگز شاندار رہی، جنہوں نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 28 رنز بنا کر آخری اوورز میں قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

ایک موقع پر بنگلہ دیشی ٹیم 94رنز پر 5 وکٹیں گنوا کرمشکلات کا شکار ہوئی، لیکن شونا اختر کے جارحانہ اسٹروک پلے نے مجموعی اسکور کو پاکستان کی پہنچ سے باہر کر دیا۔ قومی ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم پر زیادہ دباؤ نہ ڈال سکی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا لیکن آگے کے اوورز میں بنگلہ دیش کے منظم بولنگ اٹیک نے بیٹرز کو گھبرانے پر مجبور کردیا۔ شورنا اختر ایک بار پھر اہم کھلاڑی ثابت ہوئیں اور اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ربیعہ خان نے عمائمہ سہیل کو 33 رنز پر آؤٹ کیا، جس سے پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں۔

صرف 115 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 8وکٹیں گر چکی تھیں، عمائمہ سہیل کی مسلسل کوششوں کے باوجود قومی ٹیم 117رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ فتح سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کی ابتدائی وارم اپ میچ میں 33 رنز کی شکست کے بعد آئی ہے۔ اب، پاکستان کے خلاف اس اہم جیت کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اپنی پہلی مخالف ٹیم کے خلاف اسی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

مزیدخبریں