پی ٹی آئی کےلاہورجلسےمیں گرفتاریاں روکنے کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

12:48 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے میں گرفتاریاں روکنے کے لیے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے میں گرفتاریاں روکنے کے لیے درخواست پر سماعت  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہوسکی۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ 21 ستمبر کو پی ٹی آئی لاہور میں جلسہ کرنا جارہی ہے،پولیس جلسے سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں کررہی ہے،جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے،عدالت جلسہ سے قبل گرفتاریاں روکنے کا حکم دے،عدالت پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں