عمران خان جیل سےباہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

01:10 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ منظوروسان نےبڑی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں،بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں،مگر رلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔

منظوروسان  نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے،حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہونگے،شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔

مزیدخبریں