تامل فلموں کے سپراسٹاررجنی کانت کی طبیعت خراب،اسپتال منتقل

02:48 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے، تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ہسپتال یا اداکار کے اہلخانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔

خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر اسٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔

مزیدخبریں