(ویب ڈیسک ) ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے ابوبکر تاحال علاج سےمحروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے بعد بھی ابوبکر کا علاج شروع نہ ہوسکا۔ فیڈریشن نے ابو بکر کو فنڈز نہ ہونےاور علاج خود کرانے کا کہہ دیا ۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابوبکر حکومتی اور فیڈریشن حکام کی بےحسی کا شکار ہوگئے۔ نیشنل ڈیوٹی پر انجرڈ ہونے والے ڈریگ فلکر ابوبکر علاج سے محروم ہیں۔
ابوبکر ایشین چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف گھٹنے کی انجری کا شکار ہو ئے جس کے بعد صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نےعلاج کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم وطن واپسی ابوبکر کے علاج کا کسی نے بندو بست نہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نےفنڈز نہ ہونےاور علاج خود کرانے کا کہہ دیا ، فیڈریشن نے ابوبکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ علاج شروع کرائیں جونہی پیسے آئیں گے تو آپ کو دے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ابوبکر کی سرجری پر لاکھوں روپے درکار ہیں جبکہ کھلاڑی کو رقم کی واپسی کا بھی یقین نہیں۔اس سے پہلے فیڈریشن اورحکومت نے گھٹنے کی سرجری بیرون ملک کرانے کا کہا تھا اگر بروقت سرجری نہ کی گئی تو انجری کے پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ابوبکر بھی بیرون ملک سرجری اور ری ہیب کرانے کے خواہشمند ہیں ۔