ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ایک اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ تمام تر توجہ عوامی ریلیف کے منصوبوں پر مرکوز کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف وزیراعلی پنجاب کے آفس پہنچے۔ جہاں انہوں نے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
دوران اجلاس پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں بارے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز اور نواز شریف کو جاری منصوبوں سے متعلق وزراء نے بریفنگ دی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے عوامی ریلیف کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔