(ویب ڈیسک ) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔