ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے بصارت سے محروم افراد پر ڈنڈے برسا دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا نویں روز میں داخل ہو گیا۔
مظاہرین ایوان وزیرِ اعلیٰ جانے کی کوشش کر رہے تھے، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر جانے سے انکار کر دیا۔
مظاہرین کی چیئرنگ کراس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور وہ رکاوٹیں ہٹا کر مال روڈ پر الحمرا ہال کے سامنے پہنچ گئے۔
پولیس کے ساتھ دھکم پیل میں ایک نابینا شخص کا سر پھٹ گیا، نابینا مظاہرین نے اپنی سفید چھڑیوں سے پولیس کو مارا۔
نابینا مظاہرین کے تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ نابینا افراد پر پویس کیجانب سے لاٹھی چارج پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کے دورحکومت میں بھی نابینا افراد پر اسی طرح کا لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔ تاہم اس لاٹھی چارج کے کچھ عرصے بعد ہی ن لیگ کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑگیا تھا۔