ایپل  کی جانب سے آئندہ سال  ایک نئی ڈیوائس  متعارف  کرائے جانے کا امکان

05:41 PM, 1 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ایپل  کی جانب سے آئندہ سال  ایک نئی ڈیوائس  متعارف  کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز کی تیاری کے لیے جانا جاتا ہے تاہم اب یہ ایک نئی ڈیوائس متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ   ایپل کی جانب سے ہوم پوڈ جیسے اسمارٹ ڈسپلے کو ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور یہ ڈیوائس  آئندہ برس متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اسمارٹ ڈسپلے کو ایک روبوٹیک ہاتھ سے لیس کیا جائے گا۔یہ روبوٹیک ہاتھ ڈیوائس کی اسکرین کو گھما سکے گا تاکہ صارف کے لیے بہتر نظارہ ممکن ہوسکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس 2 ورژنز میں دستیاب ہوگی، ایک کم قیمت کا اسمارٹ ڈسپلے ہوگا جس میں فیس ٹائم اور اسمارٹ ہوم کنٹرولز جیسے بنیادی فیچرز ہوں گے جبکہ دوسرا ورژن روبوٹیک ہاتھ والا ہوگا جس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔

سب سےپہلے کم قیمت والا ورژن 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ مہنگا ورژن اس کے بعد پیش کیا جائے گا۔

ایپل انٹیلی جنس نامی اے آئی ماڈل دونوں ورژنز کا حصہ ہوگا تاکہ صارفین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز اس ڈیوائس پر استعمال کرسکیں۔

مزیدخبریں