ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے،  سینئر اہلکار وائٹ ہاؤس

07:59 PM, 1 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) سینئر اہلکار وائٹ ہاؤس  کا کہنا ہے کہ   ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے خیبر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ   امریکا کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران اسرائیل کے خلاف فوری طور پر بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

سینئر اہلکار نے کہا کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف براہ راست فوجی حملہ ایران کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ   ایران نے حزب اللہ کے شہید سربراہ  سید حسن  نصراللہ اور اپنی قدس فورس کے ایک اعلیٰ کمانڈر عباس نیلفروشان کے قتل کا بدلہ لینے کا  وعدہ کیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا بیان: 

ادھر  ترجمان صیہونی فوج  ڈینیئل ہگری کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی  مکمل تیار ہیں  اور ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کے نتائج برآمد ہوں گے۔

اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کا بیان:

دوسری جانب   اسرائیل میں امریکی سفارتخانے نے ابھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تمام امریکی "سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو اگلے نوٹس تک شیلٹر میں جانے کی  ہدایت کی گئی ہے"۔

مزیدخبریں