جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

09:18 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ہاؤس میں جماعت اسلامی پاکستان وفد کی آمد، جماعت اسلامی وفد کے پی کے ہاوس پہنچا،پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات ،دونوں جماعتوں میں آئینی ترامیم اور احتجاج پر مشاورت ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی وفد میں حافظ نعیم اور لیاقت بلوچ شامل تھے،پاکستان تحریک انصاف وفد میں بیرسٹر گوہر خان اور شیخ وقاص اکرم،سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن حسین یوسفزئی شریک ہوئے،دونوں جماعتوں میں آئینی ترامیم اور احتجاج پر مشاورت ہوئی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا کہ آج ہمارے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات ہوئی،غزہ میں نسل کشی جاری ہے ،لاشیں اس وقت پگھل رہی ہیں،پوری دنیا فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہو گئی،اب اسرائیل مزید بڑھ رہا ہے ،ایسے صورتحال میں خاموش رہنا بھی ظلم ہے ، جماعت اسلامی نے اس پورے عرصے میں تگ ودو کی ہے ۔

تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے ،فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے ،پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے ،ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو،پی ٹی آئی 7 اکتوبرکے لئے ہمارے ساتھ  نکلے گی ،پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ،حکومت اعلی ظرفی دکھائے اور 7 اکتوبر کیلئے اعلان کرے۔

بیرسٹر گوہر  نےکہا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے ،ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہیں،کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہیے،ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے ، جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے ،یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے ۔

ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں گی،پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کی جو بھی غیر قانونی گرفتاریاں ہوئیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،ہم نے سب سے پہلے بلا نشان لینے پر مذمت کیا تھا ،ہمارا موقف آئینی ترامیم پر بھی واضح ہے ،ہمارے درمیان بہت حد تک اتفاق رائے مشترک ہے۔

مزیدخبریں