ویب ڈیسک: بیرون ملک وزٹ ویزےپرجانیوالےمسافروں کیلئےنیاسفری ہدایت نامہ،وزٹ ویزاکےحامل مسافروں کی روانگی کے لئےایک ہی ایئرلائن کادوطرفہ ٹکٹ لازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیئے گئے، بنکاک، ملائیشیا و دبئی جانے والےمسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمدلازمی قرار دیا گیا۔
دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ایئرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر ایک ہونا لازم ہے، مراسلہ میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ پرلوپروفائل کےحامل مسافروں کوہدایات کےتحت لازمی چیک کیاجائے،ڈی پورٹ کئے جانے پرمسافروں سےبے دخلی کے اخراجات وصولی میں بھی مشکلات آسکتی ہیں۔