(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل فائر کردیے گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کردیے ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔ ایران کا ٹارگٹ ملٹری سائٹس ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے ہیں ۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کا بدلہ ہے۔اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو پھر نشانہ بنایا جائے گا۔
ادھر اسرائیل کی جانب سے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ایرانی حملے کے بعد امریکی قومی سلامتی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔لبنانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔