سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت، مراسلہ جاری کردیا گیا

10:55 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دورہ پنجگور کے موقع پر متعدد تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کردی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کل پنجگور کا دورہ کریں گے ،وزیر اعلیٰ کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 7بڑے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  مکران یونیورسٹی پنجگور سمیت 7تعلیمی اداروں کو ڈپٹی کمشنر پنجگور کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا ہے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور ڈگری کالج گرلز کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ،تعلیمی اداروں کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں