ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، ترجمان پی آئی  اے نے اہم فیصلہ کرلیا

11:04 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ  اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں، غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا، دوسری جانب پاکستان نے قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی تمام پروازوں کوایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے  روک دیا۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے نے ایئرلائن  کےتمام کپتانوں اورفلائٹ آپریشن کواحکامات جاری کردیئے،ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کافلائٹ پلان ازسرنوترتیب دئیے جارہےہیں۔

جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی  ،ایرانی  کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی،پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے2کوریڈوراستعمال کرتاہے،نادرن کوریڈورجس میں کینیڈااورترکی جانےوالی  پروازیں اس روٹ کواستعمال کرتی ہیں۔

سدرن کوریڈورسے یواے ای ،بحرین ،دوحہ  اورسعودی عرب کےلیے استعمال کیاجاتاہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے کہا اللہ کی حفاظت کےبعد وطن عزیز کی ایٹمی طاقت اور دھائیوں سے ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ  پاکستان کی دفاع کی ضمانت ہے ۔ 

ورنُہ اسرائیل جسطرح امریکہ اور مغربی دنیاکی حکومتوں کی شہ پہ اسلامی ممالک فلسطین لبنان ایران کو نشانہ بنا رہاہےکوئی عجب نہیں جسطرح اسرائیل و بھارت کے تعلقات ہیں پاکستان کے ساتھ بھی پنگا لینے کی کوشش ہوتی۔ 

ہمارے کسی طور بھی جارحانہ عزائم نہ ہونے کے باوجود جسطرح ہمارے دفاعی نظام خاص طور پہ میزائل پروگرام پہ اعتراض کیےجاتے ہیں ،وہ  وطن عزیز کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم  کرنے کا مقصد ہے۔

مزیدخبریں