ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد امریکہ بھی میدان میں آگیا

11:46 PM, 1 Oct, 2024

ویب ڈیسک:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں،

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ 

دوسری جانب اپنے بیان امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے،انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے،اسکے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللّٰہ کا بدلہ قرار دیا۔ 

مزیدخبریں