ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگ چکی، اسد عمر

06:03 AM, 1 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہ ویکسی نیشن کی اب تک سب سے زیادہ تعدادہے۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ ایس اوپیز سے پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں ۔

اسد عمر نے کہا اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں کے 18 سال سے زائد عمر کے 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا،20 شہروں میں یہ ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے،حیدر آباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں یہ ٹارگٹ حاصل نہیں ہوا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 35 فیصد ویکسینیشن کی اہل آبادی نے کم از کم پہلی خوراک لگا چکی ہے،اسلام آباد 69 فیصد، آزاد کشمیر 51 فیصد ویکسین ڈوزز لگ چکی ہیں، جی بی میم 39 فیصد، پنجاب 37 فیصد، کے پی 35، سندھ 32 جبکہ بلوچستان میں 12 فیصد خوراکیں لگ چکی ہیں.

مزیدخبریں