کھتیوں میں کام نہ کرنے پر باپ نے بیٹا قتل کر دیا

07:30 AM, 1 Sep, 2021

احمد علی

سجاول (پبلک نیوز) سجاول کے علاقے مٹھو مغل میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے، سنگدل باپ نے طیش میں آکر اپنے معصوم بیٹے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گاوں مٹھو مغل میں بے رحم باپ شوکت مغل نے آٹھویں جماعت کے طالبعلم اور اپنے سگے بیٹے شکیل مغل کوتیز دھارسے وار کرکے قتل کردیا. پولیس کے مطابق مقتول بچے کی لاش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال میرپوربٹھورو منتقل کردیا ہے.

پولیس نے موقعہ پر ملزم کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے، ملزم کے کہنے کے مطابق بیٹا کھیتی باڑی کیلئے کام نہیں کرتا تھا اس پر غصے میں آ کر قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تفتیش جاری ہے. پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کرکے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

مزیدخبریں