ڈالر ایک سال کی بلندترین سطح 167 روپے پر جا پہنچا
09:44 AM, 1 Sep, 2021
کراچی(پبلک نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے. تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا. انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مزید مہنگا ہو کر 1 سال کی بلند ترین سطح 167 روپے پر جا پہنچا.انٹربینک میں ڈالر 166.39 روپے سے بڑھ کر 167 روپےکا ہو گیا. گزشتہ چند دنوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے. فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دیگر کرنسی بھی مہنگی ہورہی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ڈالراور دیگر کرنسی مہنگی ہونے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی جبکہ درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی.