پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،یکم ستمبر 2021
10:30 AM, 1 Sep, 2021
شہبازشریف نے قومی حکومت کی بجائے مفاہمت کی بات کی، مریم نواز کہتی ہیں اگر مگر کا سوال نہیں، میاں نواز شریف جلد واپس آئیں گے، حالات بدل گئے ہیں، بہت جلد ہر چیز بدلی ہوئی نظر آئے گی، ناجائز حکومت کا احتساب، احتساب نہیں انتقام ہے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی، میڈیا ریگولیٹری بل میڈیاکی زباں بندی کا تسلسل ہے، لاقانونیت یہ ہے کہ جگہ جگہ زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت، مریم نواز کی ہائی کورٹ انٹری پر دھکم پیل اور رش پر عدالت برہم، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں شور شرابا کرنے پر اب ضمانت خارج کرنا بنتا ہے، جس ملزم کو عدالت کے احترام کا خیال نہیں وہ ضمانت کا بھی حق دار نہیں۔ وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل، کہتے ہیں ان کا یہی کام ہےکہ اقتدار میں آؤ، مال بناؤ اور انتقام کا شور شرابہ کردو، حکومت انہیں مزید التواؤں کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی، انہیں لوٹ مار کا حساب ہر صورت دینا ہوگا، کہا حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور میں خواتین سے زیادتی کا سلسلہ تھم نہ سکا، لاہور کے علاقے گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق 3ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا، گجرپورہ لائے، لڑکیوں کو کرول گھاٹی میں واقع فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان فرار، پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا۔ گریٹر اقبال پارک واقعے میں گرفتار ملزمان کے اہلخانہ کا کیمپ جیل کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں کی مظاہرین سے ہاتھا پائی، ایک خاتون بےہوش ہوگئی، دست درازی اور بےلباس کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون نے کیمپ جیل میں 10افراد کی شناخت کرلی، گرفتار 160 ملزمان کو 20،20 افراد کے گروپ میں شناخت کےلیے پیش کیا جارہا ہے۔