لاہور میں بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری
11:30 AM, 1 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں بارش، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے تمام متعلقہ محکمے متحرک رہیں۔ کہیں بھی بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ نشیبی علاقوں کے دورے کئے جائیں۔ جہاں کہیں پانی کھڑا نظر آئے فوری بذریعہ مشینری نکالا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہوں۔ واسا اپنے ڈسپوزل فعال رکھے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب لاہور کے کئی علاقوں میں بارش اور نکاسی آب و ٹریفک روانی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان کے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم سی ایل ٹیمیں پلازوں کو چیک کریں۔ تہہ خانوں سے نکاسی آب بروقت ہونی چاہیے۔ تمام انڈر پاسز کو کلئر رکھا جائے۔ ٹریفک پولیس انڈر پاسز پر ٹریفک رواں رکھے۔ ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال ہوں۔ سکشن، ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں ہونی چاہییں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا اہم سڑکوں پر کھڑے پانی کی فوری نکاسی کرے۔ اے سیز اور واسا ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کآ فوری دورہ کریں۔ محمکے الرٹ رہیں۔ پورا عملہ فعال رکھیں۔ واسا افسران عملہ سمیت اپنے ایریاز میں خود موجود ہونے چاہئیں۔ تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز تمام محکموں کے آپریشن کو چیک کریں۔رپورٹ پیش کریں۔ شہری پرنالوں کو صاف رکھیں۔ایمرجنسی میں فوری اطلاع دیں۔ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہری بارش کے دوران بجلی تنصیبات و تاروں سے دور رہیں۔