شہر کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
12:00 PM, 1 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔ کے اکیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ۔ شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق ملیر، جوہر، شاہ فیصل، ایف بی ایریا میں بجلی بند۔ نورتھ کراچی، یاسین آباد، اسکیم ۳۳ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل۔ صدر ، ایم اے جناح روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈٖ ، میں بھی بجلی غائب ہوگئی ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔ عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بجلی غائب۔ بہادرآباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، سرجانی میں بجلی غائب۔ متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔ صدر، ڈیفس، کلفٹن، باتھ ائی لینڈ، ایم اے جناح روڈ۔ ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث بجلی بند ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کا ہیلپ سینٹر سسٹم بھی بیٹھ گیا۔ کے الیکٹرک ہیلپ لائن 118 سسٹم بھی ناکارہ ہوگیا۔ کے الیکٹرک کا ہیلپ لائن سسٹم بھی بجلی کے سسٹم کی طرح ناکارہ ہوگیا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی شکایات کو سسنے والا کے الیکٹرک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ ٹرپننگ کے باعث بن قاسم پاور پلانٹ بھی بند ہوگیا.