کراچی میں اب تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری
04:30 PM, 1 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں اب تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 12ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ پی اے ایف بیس فیصل میں 3ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ اور ڈی ایچ اے میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جناح ٹرمینل میں 1.2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم نائن پر 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔