ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں

06:25 AM, 1 Sep, 2022

احمد علی
کہا جاتا ہے کہ صبح کا آغاز جتنا بہتر ہوگا، آپ کا دن اتنا ہی اچھا گزرے گا۔ یہ چیز ناشتے کے لیے کافی فٹ بیٹھتی ہے۔ اس کیلئے غیر صحت بخش ناشتے سے پرہیز کریں۔ ناشتے میں ہمیں اپنی خوراک میں فائبر، پروٹین اور صحت بخش چکنائی کا استعمال کرنا چاہیے لیکن کچھ احتیاط بھی ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ناشتے میں کچھ چیزیں بالکل نہیں کھانی چاہیں ورنہ صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈبل روٹی صبح دفتر جانے کی جلدی میں ہم اکثر وائٹ بریڈ کو چائے، جام یا مکھن کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن یاد رکھیں اس میں غذائیت کم ہوتی ہے اور اس کا استعمال ہاضمے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ آپ ملٹی گرین بریڈ کو ناشتے کا حصہ بنائیں۔ کافی بہت سے لوگوں کو صبح اٹھنے کے بعد کافی پینے کی عادت ہوتی ہے۔ اگرچہ آپ اسے پینے سے تازگی محسوس کرتے ہیں، لیکن یہ صحت کے لیے بالکل بھی فائدہ مند نہیں، اسے خالی پیٹ پینا ہاضمے پر برا اثر ڈالتا ہے۔ کافی تب ہی پینا بہتر ہے جب آپ کا پیٹ بھر جائے۔ ذائقہ دار دہی آج کل ناشتے میں دہی کی بجائے ذائقہ دار دہی کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن اس کھانے کی چیز میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے بلڈ شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے۔ اس لیے اس کا استعمال صبح نہ کریں۔ پیک شدہ پھلوں کا رس صبح سویرے پھلوں اور ان کا جوس پینا ہمیشہ سے ہی صحت کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن کچھ لوگ بازار میں دستیاب پھلوں کے جوس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس عادت کو آج ہی چھوڑ دیں کیونکہ پیک شدہ جوسز میں پریزرویٹو اور چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہماری صحت کو خراب کر سکتی ہے۔ سیریلز پچھلے کچھ سالوں میں ناشتے کے دوران سیریلز کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں کیونکہ ان کو پراسیس کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں ہول گرین کی مقدار بہت کم اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے ذیابیطس، موٹاپے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزیدخبریں