شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے، وزیر اعظم

11:24 AM, 1 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔ وزیراعظم نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔ وزیراعظم نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے، فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا ۔منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کردی ہے، وزیر اعظم نےگرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزیدخبریں