(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کےدوران ملزم زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ تین ملزمان اسٹور میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے، دکاندار کے شور مچانے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی،جس سے ڈاکووں کا اپنا ساتھی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والا شخص ڈکیت ہے جبکہ دوسرے دو ڈکیت فرار ہوگئے ہیں۔ مبینہ ڈکیت اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔