سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے آخری الرٹ جاری کردیا گیا

08:03 PM, 1 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )  مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے10 واں اور آخری الرٹ جاری  کردیا گیا۔

سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید جنوب مغرب کی طرف بڑھا۔ سمندری طوفان کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیاہے۔ 

سمندری طوفان اب عمان کے مسیرہ کے شمال مشرق میں تقریباً 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان مسقط ( عمان) سے 340 کلومیٹر/ گوادر سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 امکان ہے کہ یہ نظام جنوب مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور 2 ستمبر کی رات دیر گئےیاصبح تک مزید کمزور ہو جائے گا۔ آج رات تک 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر ناہموار رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

مزیدخبریں