نوسرباز نےمعروف سیاستدان سے لاکھوں روپےہتھیالیے

11:16 PM, 1 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے  رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے نوسرباز نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے7 لاکھ روپے ہتھیالیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  حکام نے بتایا اوچ شریف سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سے فراڈ ہوا ہے، مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات  ابھی جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نوسر باز نے خود کوپیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہرکرکے مخدوم عامر علی شاہ سے  پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے،مخدوم سید عامرعلی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔

مزیدخبریں