کیا اداکارہ ہانیہ عامر نے منگنی کر لی؟

06:17 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: اداکار ہانیہ عامر اپریل فول ڈے پر اپنی منگنی کے مذاق کے لئے ٹرول ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا شکریہ! جب حقیقت میں میری منگنی ہوگی تو میرے پاس ایک بہتر کوالٹی کی تصویر ہو گی۔

ہانیہ نے یکم اپریل کو اپنے اپنی منگنی کے حوالے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے ایک انگھوٹھی پہن رکھی تھی، یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور ان کے مداحواں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام آنے لگے تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد انہوں نے ایک وضاحت جاری کی کہ وہ اپنی منگنی کے حوالے سے اپریل فول پر مذاق کر رہی تھیں ۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد وجاہت رؤف اور دانییر موبیین سمیت مشہور شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ اس نے گلوکارہ شمون اسماعیل سے منگنی کی ہے۔ بعدازں اداکار ہانیہ عامر اپریل فول ڈے پر اپنی منگنی کے مذاق کے لئے ٹرول ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

مزیدخبریں