پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،02 اپریل2021

06:38 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ
مہلک کرونا وبا نے مزید 83 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.43 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہو گئی، 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔98فیصد پاکستانیوں کو کورونا کی مفت ویکسین ملے گی، وفاقی وزیر فواد چودھری کی پریس کانفرنس، حکومت نے کین سائنو ویکسین کے انجکشن کی قیمت 4 ہزار225 روپے مقرر کر دی، فواد چودھری نے کہا پاکستان میں ابھی کورونا ویکسین بنانے کی صلاحیت موجود نہیں، یہاں تو سانپ اور کتا کاٹنے کی ویکسین نہیں بنتی۔۔۔پورا خطہ کووڈ کی شدید لہر میں ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری، سربراہ این سی او سی اسد عمر کا ٹویٹ، کہا ماسک پہنیں، پرہجوم مقامات سے گریز کریں، صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔۔۔لاہور کے جناح ہسپتال میں بھی کورونا ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں غائب، محکمہ صحت نے انتظامیہ سے ویکیسینیشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کا مکمل ریکارڈ موجود ہونے کا دعوی، کہا 60 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔، اسپتالوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔۔۔
مزیدخبریں