صبا قمر کا عظیم خان سے شادی نہ کرنیکا اعلان

07:03 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: انسٹاگرام میں کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صبا قمرکا کہنا تھا کہ میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب شادی نہیں کر رہے، امید ہے کہ تمام لوگ میرے فیصلے کی حمایت کریں گے، جیسا کہ ماضی میں تمام لوگ مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ تلخ حقیقت کا اداراک کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی گئی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی عظیم خان سے نہیں ملی ہوں، میرا ان سے رابطہ ہمیشہ فون کے ذریعے ہوا، میرے پر ایک مشکل وقت ہے تاہم یہ گزر جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر شادی کرنے والی ہیں اور ان کی جیون ساتھ کے حوالے سے تلاش مکمل ہو گئی ہے۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

سماجی رابطوں کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صباقمر نے کچھ قبل اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی اسی تصویر پر عظیم نامی صارف نے بجائے تنقید کرنے کے بجائے کمنٹ کیا کہ اس سال شادی ناں کر لیں، جس پر اداکارہ نے “قبول ہے” کہا تو سوشل میڈیا پر کہرام بپا ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے تصدیق کر دی تھی کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ انھوں نے اپنے ہونے والے دولھا کے بارے میں بتایا کہ یہ وہی سوشل میڈیا صارف عظیم ہے جس کو انھوں نے قبول ہے کہا تھا۔

واضح رہے کہ عظیم خان ایک بلاگر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی فین فالوونگ بھی کافی ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے ان پر تنقید کی تھی جس میں خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اجالا لینڈ نامی انسٹا اکاونٹ سے الزام لگایا گیا کہ عظیم خان کی وجہ سے میں اذیت میں مبتلا رہی ہوں اور مجھے کئی ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

صارف نے صبا قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ کی فین ہیں، اکاونٹ میں صبا سے درخواست کی گئی کہ وہ اس شخص کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے قبل ایک دفعہ ضرور سوچیں۔ صارف اجالا نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ وہ ایک ایسی خاتون کی حمایت نہیں کر سکتیں جو ایسے مردوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

جواب میں عظیم خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ محبت اور نیک تمناوؤں کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ برسات ہو اور برساتی کیڑے باہر نہ آئیں۔عظیم خان نے صارف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شہرت اور مقبول بننے کے لئے کسی کی زندگی کو کیوں برباد کررہے ہیں؟ہم نکاح کریں گے، ایسا کرنے کا کیامقصد ہے آپ کا اور کیا فائدہ ہو گا؟ ان کی اس پوسٹ کے جواب میں صبا قمر نے بھی انکی حمایت کی تھی۔

مزیدخبریں