ورلڈ کپ سے قبل بھارت کو آئی سی سی کا انتباہ

09:36 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنیکی وارننگ دیدی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کی وارننگ دے دی۔ آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کر دیں گے۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے تحریری یقین دہانی کے لیے مزید ایک مہینہ مانگ لیا ہے جبکہ فیصلہ کل آئی سی سی کی حتمی بورڈ میٹنگ میں ہو گا۔

مزیدخبریں